• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پینڈامک کے دوران فرمز سٹاف کی صحت اور فلاح و بہبود پر زیادہ اخراجات کر رہی ہیں

لندن (پی اے) کورونا وائرس کویڈ 19پینڈامک کی وجہ سے فرمز سٹاف کی فلاح و بہبود پر زیادہ رقم خرچ کر رہی ہیں۔ ایک نئی ریسرچ میں پتہ چلا ہے کہ پانچ میں سے تقریباً تین بزنسز نے کورونا وائرس کے دوران اپنے سٹاف کی صحت، خوش حالی اور فلاح و بہبود پر اخراجات میں اضافہ کر دیا ہے۔ سروے کی جانے والی 200 کمپنیز میں سے نصف کورونا وائرس پینڈامک کے آغاز کے بعد سے اپنے ملازمین پر زیادہ پیسہ خرچ کر رہی ہیں۔ انہوں نے یہ اقدامات اپنے ملازمین پر دبائو اور پریشانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے کئے ہیں۔ مینوفیکچرنگ آرگنائزیشن میک یو کے کی جانب سے کئے جانے والے سروے میں ایک تہائی بزنسز نے کہا کہ وہ اپنے ملازمین کی صحت اور خوش حالی پر سالانہ 10000 پونڈ سے 50000 پونڈ خرچ کرتے ہیں اور وہ پیداواریت میں اضافے اور سٹاف کو برقرار رکھنے میں بہتری کیلئے اخراجات میں اضافہ کرتے ہیں۔ چار میں ایک سے زائد کا کہنا تھا کہ اپنے سٹاف کیلئے باقاعدہ ایونٹس کرنا ان کی ترجیح ہوتی ہے جبکہ تقریباً نصف جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے سٹاف کی فلاح وبہبود اور صحت کے بارے میں جاننے کیلئے تمام ملازمین کو باقاعدگی سے کال کرتے ہیں اور نئے ورکنگ انوائرمنٹ میں کسی قسم کی مشکلات سے دوچار ہونے والے ملازم کو دیکھتے ہیں۔ میک یو کے کے پالیسی ڈائریکٹر ورٹی ڈیوڈیج نے کہا کہ مینوفیکچررز کی جانب سے یہ ایک واضح پیغام ہے کہ ایک صحت مند اور خوشگوار افرادی قوت کا احساس زیادہ موثر ہے۔ آجروں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ سال ملازمین کیلئے خاصا مشکل تھا اور منیجرز نے اپنے سٹاف کی مشکلات سے نمٹنے کیلئے حد سے بڑھ کر مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سروے کے نتائج سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اب برطانوی مینوفیکچررز کی واضح ترجیح اپنے سٹاف کی صحت اور خوش حالی ہے کیونکہ وہ یہ دیکھ رہے ہیں کہ اس سے ان کی کمپنیز کو زیادہ فائدہ پہنچ رہا ہے۔ طویل عرصے تک سٹاف کو برقرار رکھنے سے زیادہ پیداوار ہو رہی ہے اور غیر حاضریاں بھی کم ہیں۔ سروے میں سے تقریباً ایک کمپنی میں اب ملازمین کی خوش حالی کیلئے ایک بورڈ ڈائریکٹر ذمہ دار ہے اور زیادہ تر سٹاف کو مینٹل ہیلتھ سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ میک یو کے کا کہنا ہے کہ 35فیصد کے پاس سٹاف کیلئے ان ہائوس سپیشلسٹ مینٹل ہیلتھ سروسز کی سہولت موجود ہے۔

تازہ ترین