• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک پولیس سے بدسلوکی، عامر لیاقت حسین کیخلاف فیروز آباد تھانے میں رپورٹ درج

کراچی( افضل ندیم ڈوگر)کراچی سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے خلاف کراچی ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے فیروز آباد تھانے میں رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ٹریفک سیکشن فیروز آباد کے آر کے، اے ایس آئی شاہد میراں نے رپورٹ درج کرائی کے وہ ٹریفک سیکشن فیروزآباد میں ڈیوٹی پر تھے کہ گزشتہ شام 4:32 بجے گاڑی نمبر بی ڈی 9930 آ کر رکی جس میں سے تین افراد اترے اور ان سے بدتمیزی کرنے لگے۔ اے ایس آئی کے مطابق ان میں سے ایک شخص نے خود کو ایم این اے اور نام عامر لیاقت بتایا اور ان سے گالم گلوچ کی اور کہا کہ یہ میرا علاقہ ہے تم لوگ یہاں کیا کر رہے ہو؟ یہاں سے دفع ہو جاؤ۔ تم لوگ یہاں کے مقامی نہیں ہوں اپنے شناختی کارڈ چیک کراؤ اور اپنا کورونا کارڈ چیک کراو۔ اے ایس آئی شاہد کے بیان کے مطابق انہوں نے اپنا کورونا کارڈ چیک کرایا تو انہوں نے کہا کہ یہ ٹھیک نہیں ہے۔ اسی طرح ان کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیڈ کانسٹیبل سے بھی بدتمیزی کی اور تینوں اشخاص کے ہمراہ انہیں کار میں بٹھانے لگے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے پولیس اہلکاروں کو دھمکیاں دیں اور کہا کہ وہ ان تمام کو بالا افسران سے برطرف کرا سکتے ہیں۔

تازہ ترین