امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی خارجہ پالیسی ناکامیوں کی داستان ہے۔
ایک بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم نے ہر وعدے اور اعلان پر یوٹرن لیا، عمران خان کشمیریوں کے برائے نام سفیر ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کشمیریوں کے لئے کچھ نہیں کیا، حکمران دن رات قوم سے جھوٹ بولتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ کرپشن اور دھوکہ دہی سے الیکشن جیتنے والوں سے جان چھڑانا ہوگی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پورے ملک میں امیدوار کھڑے کرے گی، انتخابی اصلاحات اور متناسب نمائندگی کے بغیر جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی۔