• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل کراچی سے مزارعوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نےکہا ہے کہ اہل کراچی سے مزارعوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

ایک بیان میں حافظ نعیم الرحمٰن نے لاک ڈاؤن کے دوران سندھ حکومت کے ایس ایچ اوز اور تھانے کو ڈپٹی کمشنر کے اختیارات دینے کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت شہر قائد میں جاگیردارانہ رویہ اختیار کرکے عوام دشمن اقدامات کر رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ اہل کراچی کے ساتھ مزارعوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے اس جاگیردارانہ فیصلے اور آمرانہ طرز عمل سے عوام اور تاجر برادری میں شدید بے چینی اور اضطراب پیدا ہورہا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت تھانیداروں کو دیئے گئے ڈپٹی کمشنر کے اختیارات فی الفور واپس لے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ لاک ڈاؤن کے نام پر شہری زندگی معطل کردینا کسی طرح بھی درست نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مراکز پر عوام کا ہجوم از خود کورونا وباء کے پھیلاؤ کا باعث بن رہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ان مراکز پر بیٹھنے کی جگہ اور پینے کے پانی سمیت کوئی سہولت میسر نہیں اور ویکسین بھی بار بار ختم ہو جاتی ہے۔

تازہ ترین