• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضروریات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، وزارت توانائی


وزارت توانائی نے کہا ہے کہ ملک میں پندرہ روز کی ضروریات کیلئے پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، بندرگاہوں اور تیل ڈپوز میں 3 لاکھ 83 ہزار 500 میٹرک ٹن پٹرول موجود ہے۔

وزارت توانائی کے بیان کے مطابق ملک میں ضروریات کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کا معقول ذخیرہ موجود ہےجو پندرہ روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہے، 30 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کا ایک اور جہاز بھی جلد لنگر انداز ہوجائے گا۔

اس حوالے سے ترجمان اوگرا نے کہا ہے کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ضرورت کے مطابق وافر ذخائر موجود ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی لیکر آنے والے بحری جہاز بندرگاہ پر لنگرانداز ہو چکےہیں۔

تازہ ترین