• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، صدارتی نظام حکومت رائج کرنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ میں صدارتی نظام حکومت رائج کر نے کیلئے چوہدری حفیظ الرحمان کی دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال آج ان چیمبر حفیظ الرحمان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست گزار کے وکلاء سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل اور سینئرقانون دان خالد عباس خان ایڈووکیٹ اور محمود اے شیخ اے آو آر نے صدارتی نظام کے نفاذ کے دائر پٹیشن کلب کرنے کے لیے استدعا کی تھی جس پر عدالت نے مقدمے کے فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔ جس کے لیے سپلیمنٹری کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے۔ صدارتی نظام حکومت کیلئے دائر دیگر تین درخواستیں پہلے سے سماعت کیلئے مقرر ہیں۔ چاروں درخواستوں میں صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کی استدعا کی گئی ہے۔ جسٹس عمر عطا بندیال آج صدارتی نظام کے نفاذ کی درخواستوں پر ان چیمبر سماعت کریں گے۔عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو نوٹس جاری کر دیا۔چوہدری حفیظ الرحمان،احمد رضا قصوری،ڈاکٹر صادق علی اور طاہر عزیز نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

تازہ ترین