اسلام آباد( نمائندہ جنگ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ آج کی پریس کانفرنس کے بعد ن اور ش کا فرق واضح ہوگیا، ہم نے پہلے ہی اس لڑائی کے بارے میں اگاہ کردیا تھا،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس سے واضح ہوگیا نااہل لیگ میں بیانیہ نااہل کا ہی چلے گا، یہ پریس کانفرنس دراصل نااہل مریم صفدر کا ن لیگ پر قبضے کا اعلان تھا، ہم27جولائی کو بذریعہ ٹوئٹر پیغام چچا اور بھتیجی کی اس لڑائی کی اطلاع دے چکے تھے۔