• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت افغانستان اورکشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے ،مراد سعید

اسلام آباد (وقائع نگار) وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ پولیس کے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائیگا، پولیس شہداء پیکیج پر کام ہو رہا ہے۔ نادرا کے ساتھ ملکر ملک بھر میں کمیونی کیشن سسٹم بہتر کر رہے ہیں۔ وہ یوم شہدائے پولیس کے موقع پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری میاں محمد شفیق، سیکرٹری مواصلات ظفر حسن، انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام سمیت شہداء کے ورثاء بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ پاک فوج اور پولیس کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔ بھارت افغانستان اور کشمیر میں دہشت گردی کر رہا ہے۔ تقریب میں وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن اور آئی جی موٹر وے ڈاکٹر سید کلیم امام نے اپنے خطاب میں مسلح افواج اور پولیس شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔
تازہ ترین