مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا یومِ استحصالِ کشمیر پر کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات پر عالمی بے حسی دنیا کی دوغلی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے۔
حمزہ شہباز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے 5 اگست کے سیاہ اقدام کو 2 برس مکمل ہو گئے ہیں، مقبوضہ کشمیر کےعوام سے ریاستی حیثیت، خصوصی شہری حقوق چھیننا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی پامالی ہے۔
حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں خطے کی سب سے بڑی جیل قائم کر رکھی ہے، بھارت آرٹیکل370 اور 35 اے بحال کر کے مذاکرات کی میز پر آئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے لیے خاموشی اختیار کرنے اور 2 منٹ کھڑے رہنے کے علاوہ حکومت کے ٹھوس اقدامات نظر نہیں آتے، مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو موجودہ حکومت سے زیادہ کمزور وکیل پاکستانی تاریخ میں نہیں ملا۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے مودی کی کامیابی کی دعائیں مانگنا عمران خان کی ملکی مسائل پر کوتاہ نظری کی زندہ مثال ہے۔