• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملالہ بھی میگھن مارکل کے نئے اقدام کی معترف

نوبیل انعام یافتہ پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے بھی برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کے خواتین کے لیے 40x40 کے نام سے اٹھائے گئے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نےمیگھن مارکل کی ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور ان کی جانب سے خواتین کے لیے اٹھائے گئے نئے اقدام کی تعریف کی ہے۔

ملالہ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ’برائے مہربانی مجھے جوائن کریں اور اپنے 40 منٹ اس سماجی کام اور مدد کے لیے وقف کریں۔‘

انہو ں نے مزید لکھا کہ’ساتھ مل کر ہم عالمی سطح پر مثبت تبدیلی کی ایک مہم کا آغاز کرسکتےہیں۔‘

خیال رہے کہ میگھن مارکل نے اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پراپنی ویب سائٹ آرچویل ڈاٹ کام (Archwell.com) پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں اُنہیں امریکی اداکارہ میلیسا میکارتھی کےساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

دو منٹ کی اس ویڈیوکلپ میں ڈچز آف سسیکس نے وضاحت کی ہے کہ وہ دنیا بھرسے اپنے 40 دوستوں کو اس بات کی دعوت دیتی ہیں کہ وہ 40 منٹ کا وقت ان ضرورت مند خواتین کے لیے نکالیں جو کہ دوبارہ کام کرنا چاہتی ہیں اور پھر سے افرادی قوت کا حصہ بنناچاہتی ہیں۔

میگھن کا کہنا تھا کہ وہ خواتین کے لیے 40x40 کےاقدام کے آغاز سے اپنی40 ویں سالگرہ کو اپنے لیے مزید خاص بنانا چاہتی ہیں۔

تازہ ترین