• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کے پاس دو تین آپشنز ہیں، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے پاس دو تین آپشنز ہیں،  نوازشریف سفارتخانےجائیں، عارضی دستاویز لیں، جس پر پاکستان آسکتےہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان واپس آنے پر وہ جیل میں جائیں گے اور کیسز کا سامنا کریں گے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جس طرح سےنوازشریف لندن میں گھوم پھر رہےہیں، ظاہر ہے وہ بیمار نہیں ہیں، نواز شریف کو جھوٹ بولنے پر برطانوی عدالتوں سے بھی سزا ہوسکتی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نواز شریف کو واپس آنا چاہیے اور مقدموں کا سامنا کرنا چاہیے، نواز شریف پاکستان سے اربوں روپے لے کر فرار ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پیسے واپس کریں اور آرام سے گھر میں زندگی گزاریں۔

تازہ ترین