• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقا سے بھی کشمیریوں کی حمایت میں آوازیں بلند ہونے لگیں


جنوبی افریقا سے بھی کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت میں آوازیں بلند ہونے لگیں۔ یوم استحصالِ کشمیر پر جاری ایک خصوصی پیغام میں نیلسن منڈیلا کے پوتے مانڈیلا منڈیلا نے کہا ہے کہ وہ کشمیریوں سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

مانڈیلا منڈیلا نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک میں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے جابرانہ تسلط اور اقدامات کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عالمی قوانین کی پاس داری کرے اور  کشمیریوں کی نسل کشی بند کی جائے۔

تازہ ترین