• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے راولپنڈی میں ریلیاں اور مظاہرے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ‘ خصوصی نمائندہ‘ اپنے رپورٹر سے‘ خصوصی رپورٹر‘ خبر نگار خصوصی) یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے راولپنڈی بھر میں ریلیوں اور احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام مظاہرہ کی قیادت شیخ راشد شفیق‘ ڈویژنل صدر ایپسما ابرار احمد خان اور اسلامیہ سکول کے سینئر ہیڈ ماسٹر قاضی ثناء اللہ نے کی۔ آغا شہاب، شاہد جمیل، عدان نثار، حسن جاوید و دیگر بھی موجود تھے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے کمرشل مارکیٹ میں یکجہتی واک کی قیادت چیئرمین آر ڈبلیو ایم سی نے کی۔ سینئر منیجر آپریشن محمد حسنین سمیت افسران اور ورکرز نے واک میں شرکت کی۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر عرفان مظفر کیانی، صدر پوٹھوہار ٹاؤن انیس اقبال، سیکرٹری اطلاعات شیر اعوان، میجر طارق لطیف و دیگر نےکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔ چیئرپرسن پیس اینڈ کلچرل آرگنائزیشن مشعال حسین ملک نے پنجاب آرٹس کونسل کے زیراہتمام احتجاجی ریلی، پرچم کشائی اور بھارتی مظالم پر مبنی تصویری نمائش سے خطاب کیا۔ ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے زیر انتظام یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سٹی راولپنڈی وقاص سکندری اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن راولپنڈی اعظم کاشف کی قیادت میں دفتر ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک واک کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں طلبہ اور اساتذہ کے علاوہ تاجر، وکلاء اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تازہ ترین