عالمی وبا کورونا سے تحفظ فراہم کرنے والی موڈرنا ویکسین 16 سال سے زائد عمر کے طلبہ کو لگانے سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردی گئی ہیں۔
گائیڈ لائنز کے مطابق موڈرنا صرف بیرون ممالک جانے والے 16 سال یا زائد عمر والوں کو لگے گی ، ان طلبہ کو موڈرنا لگائی جائے گی جن کے لیے ویکسین یونیورسٹی کے لیے ضروری ہے۔
طلبہ کو ویکسین لگوانے کیلئے ضروری کاغذات اور ویکسین کی ضرورت کا ثبوت دینا ہو گا۔
اس سے قبل موڈرنا سے متعلق ہدایات میں کہا گیا تھا کہ موڈرنا پاکستان میں 18 سال یا زائد عمر کے شہریوں کو لگائی جائے گی۔
موڈرنا ویکسین حاملہ خواتین کو لگائی جاسکتی ہے، اس سے قبل حکومت پاکستان نے حاملہ خواتین کو کورونا ویکیسن لگانے میں اجتناب برتنے کی ہدایت کی تھی۔
ہدایات کورونا کی سائینو فارم ،کین سائینو بائیو، سائنو ویک اور اسپوتنک ویکسین سےمتعلق جاری کی گئی تھیں ، اب حاملہ خواتین موڈرنا ویکسین لگواسکتی ہیں۔