پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری نے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا۔
ذرائع نےبتایا کہ عون چوہدری پر اراکینِ اسمبلی کو پی ٹی آئی کے جہانگیر ترین گروپ میں لانے کے لیے لابنگ کا الزام ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عون چوہدری کو آج ایوانِ وزیرِ اعلیٰ لاہور طلب کیا گیا تھا۔
ایوانِ وزیرِ اعلیٰ لاہور میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری نے ملاقات کی اور انہیں اپنا تحریری استعفیٰ پیش کر دیا۔