پبلک ہیلتھ انگلینڈ نے انکشاف کیا ہے کہ کووڈ 19 ویکسین ڈیلٹا ویرنٹ کا پھیلاؤ نہیں روک سکتیں۔
برطانوی ادارے کے ماہرین کے مطابق کورونا کیخلاف ویکسینیٹڈ افراد ڈیلٹا ویرینٹ کو ویکسین نہ لگوانے والوں کی طرح ہی آسانی سے آگے منتقل کرسکتے ہیں۔
پبلک ہیلتھ انگلینڈ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی ابتدائی علامتیں ملی ہیں کہ کورونا ویکسین لگوانے والے افراد ڈیلٹا ویرنٹ کو ویکسین نہ لگوانے والے افراد کے جتنا ہی آگے منتقل کرسکتے ہیں۔
لیکن ماہرین نے یہ بھی کہا ہے کہ ایسا ڈیٹا بہت کم ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد وائرس دوسرے تک منتقل کرسکتے ہیں، یہ ابتدائی تحقیقاتی تجزیہ ہے، جس کی تصدیق کیلئے مزید کام کی ضرورت ہے۔
برطانیہ میں ڈیلٹا کے تصدیق ہونے والے کیسز میں 55 فیصد متاثرہ افراد غیر ویکسین شدہ جبکہ 35 فیصد افراد مکمل ویکسین لگواچکے تھے۔
برطانوی ادارے کی تحقیق کے شواہد امریکی ادارے سی ڈی سی کی رپورٹ سے ہم آہنگ ہیں، امریکی رپورٹ میں بھی ڈیلٹا ویرینٹ سے متعلق خدشات کا اظہار کیا گیا تھا۔