کملا ہیرس امریکا کی پہلی سیاہ فام خاتون نائب صدر ہیں، صدر جوبائیڈن نے 2024 کی صدارتی دوڑ سے باہر نکلنے کے بعد اُنہیں صدارتی عہدے کے لئے نامزد کیا۔
کملا ہیرس نے اپنی انتخابی مہم میں تمام امریکیوں کی قیادت کرنے اور سب کو یکساں معاشی مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
کملا ہیرس نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز المیڈا کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی آفس سے کیا اور 2003 میں وہ سان فرانسسکو کی ڈسٹرکٹ اٹارنی بنیں۔
اُس کے بعد وہ امریکا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست کیلیفورنیا کی پہلی خاتون اور سیاہ فام اٹارنی جنرل منتخب ہوئیں۔
2017 میں وہ کیلیفورنیا سے جونیئر سینیٹر بنیں اور 2020 میں ڈیموکریٹک پارٹی ٹکٹ پر امریکا کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔
وائٹ ہاؤس میں اپنے وقت کے دوران کاملا ہیرس نے اسقاط حمل پر پابندی کے خلاف مہم چلائی۔
کاملا ہیرس نے بطور نائب صدر سینیٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹائی بریک کرنے والے ووٹوں کا ریکارڈ بھی قائم کیا۔
اُن کے ووٹوں سے افراط زر میں کمی کا ایکٹ اور کورونا سے نمٹنے کے لیے ریلیف فنڈز کی منظوری میں مدد ملی۔