• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سابق امریکی صدر اور 2024 کے لیے ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا پہلا دورِ اقتدار تنازعات سے بھرپور رہا، اُنہوں نے 91 الزامات کے سائے میں دوسری صدارتی مہم شروع کی، جس میں اُن پر دو ناکام قاتلانہ حملے بھی ہوئے۔

ٹرمپ امریکی تاریخ کے تیسرے صدر ہیں جن کا مواخذہ کیا گیا، لیکن وہ بری ہوگئے، اُنہیں طاقت کے غلط استعمال، کانگریس کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے اور حامیوں کو بغاوت پر اکسانے کے الزامات لگے۔

اپنے دورِ صدارت میں ٹرمپ نے فوجی فنڈز کا رخ امریکا، میکسیکو سرحد پر دیوار کی تعمیر کی طرف موڑا، غیر قانونی تارکین وطن کے لیے خاندانی علیحدگی کی متنازع پالیسی نافذ کی، سات مسلم ممالک سے لوگوں کی امریکا آمد پر پابندی لگائی۔

انہوں نے امریکا کو پیرس ماحولیاتی معاہدے اور ایرانی جوہری معاہدے سے علیحدہ کر دیا، امریکی سفارت خانہ تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقل کیا، ملک میں ریکارڈ ٹیکس چھوٹ دی، چین سے تجارتی جنگ چھیڑی اور شمالی کوریا میں قدم رکھنے والے پہلے امریکی صدر بنے۔

اپنے صدارتی دور میں ٹرمپ نے کورونا کے خلاف غیر سائنسی اقدامات کو فروغ دیا اور امریکا میں اِس وبا سے 4 لاکھ اموات ہوئیں۔

2020 کے صدارتی انتخابات میں شکست تسلیم نہ کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے دھاندلی کے الزامات لگائے، انتخابی فراڈ کے60 سےزائد دعووں پر انہیں عدالتوں میں شکست ہوئی۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ الزام بھی ہے کہ اُنہوں نے 2020 کا الیکشن ہارنے پر اپنے حامیوں کوکیپیٹل ہل کے باہر جمع کیا، اُس جتھے نے کیپیٹل ہل پر ہلہ بول دیا، جس دوران پانچ لوگ ہلاک ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید