ترجمان سندھ حکومت و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ایڈمنسٹریٹر کراچی کا چارج سنبھالنے کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات کی۔
اس موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بیرسٹرمرتضیٰ وہاب پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔
ترجمان کے مطابق ملاقات میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر تبادلہ خیال ہوا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ان پر اعتماد کرنے پر پارٹی چیئرمین سے تشکر کا اظہار کیا۔