• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم اور آرمی چیف کا کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ


وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹر پشاور کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے ہمراہ گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر یادگارِ شہدا پر پھول رکھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو دورے کے دوران سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو جاری استحکام آپریشنز اور افغان سرحد پر باڑ لگانے سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

کور ہیڈکوارٹر پشاور میں وزیراعظم کو نئے قبائلی اضلاع میں سماجی و معاشی ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کو پاک افغان سرحد پر صورتحال سے نمٹنے سے متعلق ہنگامی منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان بارڈر مینجمنٹ کی کارکردگی، سرحدی کنٹرول اور داخلی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم کی نئے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول پر فورسز کی تعریف کی۔

تازہ ترین