• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کا 123.62کلو میٹر ٹورازم ہائی وے ایگزیکٹیو انجینئر مری کے سپرد

راولپنڈی (راحت منیر‘ اپنے رپورٹر سے) باخبر ذرائع کے مطابق راولپنڈی ضلع میں آنیوالے 123 اعشاریہ62کلو میٹر طویل ٹورازم ہائی وے کے حصے کی تعمیر و سپرویژن کی ذمہ داری ایگزیکٹیو انجینئر مری ہائی وے کو دیدی گئی ہے۔ اس سلسلے میں سیکرٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ پنجاب کیپٹن (ر) اسد اللہ خان نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ ایگزیکٹیو انجینئر ہائی وے مری رائو طاہر کو پراجیکٹ ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ ضلع راولپنڈی میں چوک پنڈوری براستہ کوٹلی ستیاں یہ سڑک لوئر ٹوپہ مری تک جائیگی۔ اس کا اختتام مظفر آباد میں ہونا ہے۔ ادھر اہل کہوٹہ نے ٹورازم ہائی وے کے منصوبہ میں کہوٹہ کے سیاحتی مقامات منجن جھیل، بادشاہ ناں ٹوبہ، کھلے پڑاں سلیڈ سمیت وادی لنگ کو شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین