سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 720 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 95 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 4 ہزار 780 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 8 اعشاریہ 24 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 797 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 79 ہزار 837 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 57 ہزار 233 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 63 لاکھ 93 ہزار 404 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 لاکھ 23 ہزار 277 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 53 لاکھ 6 ہزار 892 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔
سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 3 لاکھ 96 ہزار 918 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 168 ہو گئیں۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 62 ہزار 557 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 172 ہو چکی ہیں۔
خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 47 ہزار 452 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 524 ہو گئیں۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 90 ہزار 93 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 811 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 69 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 331 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔
آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 26 ہزار 421 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 641 مریض وفات پا چکے ہیں۔
گِلگت بلتستان میں 8 ہزار 615 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 150 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔