سندھ ہائی کورٹ کے 2 جج ریٹائر ہو گئے، عدالتِ عالیہ کے جسٹس نذر اکبر اور جسٹس فہیم احمد صدیقی ریٹائر ہوئے ہیں۔
جسٹس نذر اکبر 31 اگست 2013ء کو سندھ ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوئے تھے۔
جسٹس فہیم صدیقی 30 نومبر 2016ء کو عدالتِ عالیہ میں بطور جج تعینات ہوئے تھے۔
ان 2 ججز کی ریٹائرمنٹ کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں اب 32 جج رہ گئے ہیں، عدالتِ عالیہ میں اب بھی 8 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔