وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔
نوشہرہ میں اضاخیل جلسے سے خطاب میں پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بیانیے کو عوام نے مسترد کردیا۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت عوام کا فیصلہ ہے، اپوزیشن جماعتیں آپس میں اپنے معاہدوں پر تقسیم ہوچکی ہیں۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ عمران خان اپوزیشن جماعتوں کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہوں گے۔