• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا امریکی سفری پابندیوں میں نرمی کا خیرمقدم


امریکا کی جانب سے پاکستان کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کرنے کا اعلان سامنے آگیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری کو لیول تھری پر اپ گریڈ کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق امریکا کی جانب سے پاکستان کے لئے سفری پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ درست سمت میں قدم ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی فیصلہ پاکستان میں امن و سلامتی کی بہترصورتحال کا اعتراف ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی فیصلہ حکومت پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے چیلنج سے بہتر طور پر نمٹنے کا اظہار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ٹریول ایڈوائزری میں مزید بہتری پر امریکا کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین