• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان عباسی بہتر وزیراعظم تھے، ہمیشہ رابطے میں رہے، اکرام سہگل

اسلام آباد ( نامہ نگار) معروف دفاعی تجزیہ نگار اکرام سہگل نے پاکستان کی 40سالہ تاریخ پر مبنی اپنی کتاب پرسنل کرانیکل آف پاکستان کی استقبالیہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رابطوں کو قائم رکھنا کسی بھی لیڈر کی بہترین خوبی ہوتی ہے.

شاہد خاقان عباسی بہتر وزیراعظم تھے ہمیشہ رابطے میں رہے،یہی خوبی وزیر اعظم عمران خان کی ہے کہ وہ فون کا جواب دیتے ہیں، شہباز شریف مجھے پسند ہیں ۔

پرویز مشرف بہادر سپاہی تھے مگر ان کی جانب سے دیئے گئے این آراو سیاہ قوانین تھے، انہوں نے کہا کہ عمران خان سے عدم انصاف، مہنگائی اور افراط زر پر میری بات ہوئی، وزیر اعظم عمران خان مہنگائی اور انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں.

انہوں نے اپنی تحریروں پر مبنی کتاب کے حوالے سے ایک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سینیٹر مشاہد حسین سید، میجر جنرل(ر) علی قلی، پولیس افسر کلیم امام، ائیرمارشل (ر) مسعود ودیگر نے خطاب کیا.

تقریب میں یو اے ای کے سلطان نہیان مبارک النہیان اور ورلڈ بنک کے صدر نے و رچوئل پیغامات بھی ارسال کیے جو تقریب میں چلائے گئے ، اکرام سہگل نے کہاکہ وہ پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بہت پسند کرتے ہیں اگر پولیس ٹھیک کام کر ے تو معاشرہ سدھر سکتا ہے، ہمارے ملک قدرتی وسائل سے مالا مال کاپر، گولڈکے وسیع زخائر موجود ہیں، پاکستان دنیا کا چوتھا بڑا کا ٹن پرڈیوساور پانچواں بڑا دودھ پروڈیوس کرنے والا ملک ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اکرام سہگل گزشتہ 40 برسوں کی تاریخ کے امین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کے آرٹیکلز پڑھتا ہوں لیکن ضروری نہیں کہ ان سے اتفاق بھی کروں ۔ 

ن لیگی رہنماسینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ اکرام سہگل نے مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھارتی سازش کو اپنی کتاب میں تحریرکیا اور انکشاف کیا کہ نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت سے لا کر لوگوں کو بسایا۔

ایئر مارشل ریٹائرڈ مسعود اختر نے کہا کہ پاکستان کیسے محفوظ ہوا کیسے غیر محفوظ اس کتاب کا مطالعہ کریں،اکرام سہگل کی کتاب میں پاکستان کی 40 سالہ تاریخ محفوظ کی گئی ہے.

یہ کتاب قومی سلامتی کے حوالے سے اہم دستاویز ہے،، سابق مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کہا کہ اکرام سہگل نے اپنی کتاب میں 1985 سے2021تک تاریخ محفوظ کی ہے تمام کتابوں کا ٹائٹل انتہائی دلچسپ ہے انہوں نے اپنی تحریر میں خارجہ امور سے متعلق پہلوں بھی کتاب میں کور کیے جو انتہائی اہم ہیں انہوں نے کہا کہ1992میں اکرام سہگل نے ورلڈ اکنامک فورم پر پاکستان کو اجاگر کیا جس پر ہمیں آپ پر فخر ہے ۔ 

کتاب کی تقریب رونمائی میں صدر ورلڈ اکنامک فورم کا اکرام سہگل کی کتب سے متعلق ویڈیو بیان دکھایا گیا جبکہ فرانس کے سفیر ، آئی جی موٹر وے پولیس کلیم امام سمیت دیگر مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کتب کے اہم پہلوں پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے اس کو قومی سلامتی کی اہم دستاویز قرار دیا ۔

تازہ ترین