ویمن یونیورسٹی باغ کی طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے الزام میں پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس اہلکار نے دستاویزات بنوانے کا جھانسہ دے کر تعلقات استوار کیے۔
لڑکی نے مزید بتایا کہ اہلکار اس کے ذریعے دیگر لڑکیوں کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔
حکام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کے خلاف مقدمے درج کروادیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پولیس کے لئے بدنامی کا باعث بننے والے اہلکار کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔