• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرستان میں سرحد پار سے فوجی چوکی پر فائرنگ


شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے ساتھ انٹرنیشنل بارڈر پر سرحد پار سے پاک فوج کی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔ فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دیواگر میں کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان سے موثر بارڈر مینجمنٹ یقینی بنانے کی مسلسل درخواست کرتا آ رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغان سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی مذمت کرتا ہے۔

تازہ ترین