لاہور(مانیٹرنگ سیل)رحیم یار خان میں مندر پر حملے کے الزام میں 70سے زائد افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنرصادق آباد کے مطابق گھنیش مندر کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے جبکہ 70 فیصد کام مکمل کرلیاگیا ہے اور جلد ہی کام مکمل کر کے مندر کو کھول دیا جائے گا۔دوسری جانب اے ایس پی صادق آباد آصف رضا کے مطابق ویڈیو، عینی شاہدین اور موبائل ڈیٹا سے گرفتاریاں کی جارہی ہیں اور اب تک مزید 70 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہیں پیر کے روز انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائےگا۔