بہاولپور(سٹی رپورٹر) بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد نے صدر چیمبر ظفر شریف کی قیادت میں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ظفر محمود سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیمبر کے سینئر نائب صدر راجہ شاہ زیب، نائب صدر چوہدری منور حسین، سابق سینئر نائب صدر ملک محمد اعجاز ناظم، سیکرٹری جنرل چیمبر سید عبیر حیدراور دیگر اراکین چیمبر موجود تھے۔ صدر چیمبر ظفر شریف نے ظفر محمود کو بہاولپورمیں کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ صدر چیمبر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کے علاقوں میں جاری ترقیاتی کاموں اور مینٹی نینس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کنٹونمنٹ کی جانب سے جاری ترقیاتی کام انتہائی تسلی بخش ہیں۔کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر ظفر محمود نے کہاکہ گلزار صادق بہاولپور کو ایک ماڈل پار ک بنایا جا رہا ہے،پارک میں واکنگ ٹریک کو مکمل کر دیا گیا ہے جبکہ مزید ترقیاتی کام جاری ہیں۔