گزشتہ برس لاک ڈاؤن میں اچانک شادی کرنے والی اداکارہ فریال محمود کا کہنا ہے کہ وہ اب سنگل ہیں لیکن کسی کو بتاتی نہیں ہیں کیونکہ یہ ان کا ذاتی مسئلہ ہے۔
حال ہی میں انہوں نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ سنگل ہیں لیکن کسی کو یہ بات بتانا نہیں چاہتیں۔
شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان احسن خان نے ان سے اس سوال کی تصدیق انہی کے انداز میں چاہی، احسن خان نے سوال کیا کہ میں اب سنگل ہوں لیکن یہ بات کسی کو نہیں بتانا چاہتی کیونکہ یہ میرا ذاتی مسئلہ ہے۔
فریال نے احسن کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے جواب دیا کہ بالکل یہ سچ ہے، میں سنگل ہوں لیکن مجھے نہیں لگتا اس موضوع پر کسی قسم کی گفتگو ہونی چاہیے۔
اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میرا مشاہدہ کریں گے تو لگے گا کہ میں سنگل ہوں۔
فریال نے یہ بھی کہا کہ اگر وہ چاہیں گی تب ہی لوگوں کو پتہ چلے گا، انہیں نہیں لگتا کہ لوگوں کو خود سے متعلق سب کچھ بتانا چاہیے۔
اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، لیکن اگر انسٹاگرام پر اداکارہ کے اکاؤنٹ پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اپنے اکاؤنٹ کو مکمل طور پر بند کیا ہوا ہے۔
اداکارہ کے اس بیان نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ انہوں نے اپنی گفتگو میں واضح طور پر یہ نہیں کہا کہ ان کی طلاق ہوگئی ہے یا انہوں نے اپنی شوہر سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔
خیال رہے فریال محمود کی شادی اداکار دانیال راحیل سے مئی 2020 میں ہوئی تھی ۔
شادی کے 7 ماہ بعد ہی فریال اور دانیال کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
تاہم جوڑے کی جانب سے دسمبر میں ہی ان افواہوں کو جھوٹا اور بےبنیاد قرار دے دیا گیا تھا۔