• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف کو آپشن دینے والوں کے اپنے پاس آپشن نہیں، ن لیگ

نواز شریف کو آپشن دینے والوں کے اپنے پاس آپشن نہیں، ن لیگ 


لاہور(مانیٹرنگ نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو 2 آپشن دینے والوں کے اپنے پاس کوئی آپشن نہیں، سیاسی پناہ گزین اپنے ٹانگے کی فکر کرے، کوچوان بھاگنے والا ہے۔ایک بیان میں رانا ثناء ﷲ کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو فون کال کی اپیل کرنے والوں کے مشوروں کی نوازشریف کو ضرورت نہیں،شیخ رشید ایک مشورہ اپنے سابق باس مشرف کو بھی دے، جو پاکستان سے بھاگا ہوا ہے۔رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ سیاسی پناہ گزین اپنے ٹانگے کی فکر کرے، کوچوان بھاگنے والا ہے۔

تازہ ترین