• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سوالیہ نشان بن گئی

راولپنڈی میں کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح سوالیہ نشان بن گئی، صوبائی محکمہ صحت لاہور اور راولپنڈی انتظامیہ کی رپورٹس میں تضادسامنے آگیا۔

ڈپٹی کمشنرعامر عقیق کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں کورونا کیسزکی شرح 32 نہیں بلکہ 13سے18فیصد ہے، راولپنڈی میں روزانہ بنیاد پر ڈیٹا اکٹھا کر کے شرح کا تعین کرتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ کورونا کیس بڑھ ضرور رہے ہیں لیکن ایس او پیز پرسختی سےعمل کرا رہےہیں۔

پنجاب حکومت کے ڈیٹا کے مطابق راولپنڈی میں کورونامثبت شرح 32 فیصد ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر احسان غنی کا کہنا ہے کہ ڈیٹامیں غلطی سے کوروناکیسز کی شرح میں گڑبڑ ہوئی ہے، ہمارےپاس ڈیٹاکےمطابق راولپنڈی میں کورونا کیسزکی شرح 13سے18فیصدہی ہے۔

تازہ ترین