• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثنا خان کے مالدیپ کے ساحل پر سیر سپاٹے

اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی ثنا خان نے مالدیپ کے ساحل پر شوہر کے ساتھ سیر سپاٹوں کی تصویریں جاری کی ہیں۔

انہوں نے اپنی چند تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بنائیں اور لکھا کہ ’ساحل پر آرام کرتے اور قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہوتے ہوئے۔‘


سابقہ اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ ’یہ تصویریں ان کے شوہر سید انس نے لی ہیں۔‘

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انہوں نے مالدیپ جانے کیلئے روانگی سے قبل ایک ویڈیو بھی شیئر کی تھی۔

یاد رہے کہ بھارت کے ٹی وی پروگرام ’بگ باس‘ میں شرکت سے شہرت پانے والی اداکارہ ثنا خان نے  اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں ثنا خان نے لکھا تھا کہ وہ انسانیت کی خدمت اور اپنے خالق کے حکم کی پیروی کرنا چاہتی ہیں اسی لیے شوبز کو خیر باد کہہ رہی ہیں۔

ثناء خان نے تین زبانوں ہندی، اردو اور انگریزی میں جاری تفصیلی پوسٹ میں اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندگی کے ایک اہم موڑ پر ہیں۔ گزشتہ کئی دن سے وہ اپنے وجود کے اصل مقصد پر غور کر رہی تھیں۔

تازہ ترین