کراچی پولیس میں اہم عہدوں پرتبادلے اور تعیناتی کی گئی ہے، تبادلے اور تعیناتی کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ساجد امیر سدوزئی کو ایس ایس پی اے وی ایل سی تعینات کیا گیا ہے۔
جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق قمر رضا جسکانی کو ایس ایس پی ایسٹ تعینات کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل سے عارف اسلم راؤ کا تبادلہ سی پی او کر دیا گیا ہے۔