• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران فاروق قتل: محسن علی پر مقدمہ کیسے درج ہوا؟ اسلام آباد ہائیکورٹ


اسلام آباد ہائیکورٹ نے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عمران فارق قتل کیس میں سزا یافتہ مجرمان پر مقدمے سے متعلق سوال پوچھ لیا۔

عمران فاروق قتل میں سزا یافتہ مجرمان کی اپیلوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔

عدالت عالیہ نے دوران سماعت استفسار کیا کہ اس کیس میں محسن علی پر مقدمہ کیسے درج ہوا؟

عدالت نے مزید کہا کہ برطانوی یا پاکستانی تفتیشی اداروں کو تو الہام نہیں ہوا ہوگا کہ محسن علی نے قتل کیا ہے۔

اس پر محسن علی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران فاروق کے گورے پڑوسی کی ڈسکرپشن پر محسن علی کو گرفتار کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ واقعے میں استعمال ہونے والی چھری برآمد ہوئی ہے مگر کوئی عینی شاہد ہے اور نہ ہی سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔

وکیل نے یہ بھی کہا کہ جس شخص نے چھری برآمد کی، اس کا بھی کوئی بیان اور شواہد موجود نہیں ہیں جبکہ ٹرائل کے دوران جرح کا موقع ہی نہیں دیا گیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 23 اگست تک ملتوی کردی ہے۔

تازہ ترین