ملتان(نمائندہ جنگ)محکمہ صحت ملتان نے سعودی عرب سے ملتان پہنچنے والی نجی پرواز کے پانچ مسافروں میں کورونا کی تصدیق کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔ ملتان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر جدہ سے آنے والی نجی پرواز کے ذریعے ملتان پہنچنے والی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی صائمہ رشید، محمد احمد، جیکب آباد کے صحبت خان، صکریہ، اور مہمند ایجنسی کے حاجی بہادر میں ریپیڈ اینٹیجن ٹیسٹ کے بعد کورونا مثبت آ گیا اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر شعیب الرحمان گورمانی نے بتایا کہ تمام مسافروں کو ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔