• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میڈیکل کالج اور ملحقہ اداروں میں ہفتہ شجرکاری مہم کا آغاز ہوگیا

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پرائم فاؤنڈیشن (پی ایف) نے پشاور میڈیکل کالج (پی ایم سی) پشاور میں ہفتہ شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے اس دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں پرائم فائونڈیشن سے منسلکہ صحت اداروں ، ہسپتالوں اور کمیونٹی سروس پروجیکٹس میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جائینگے۔ پی ایف کے چیئرمین بی او ڈی ڈاکٹر محمد اسحاق ، مشیر پی ایف پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق اور ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے پی ایم سی پشاور کے سبزہ زار میں درخت لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر نجیب الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ پودے لگانا اگر ایک طرف صدقہ جاریہ ہے تو دوسری جانب یہ قوم کے محفوظ مستقبل کے لئے بھی ضروری اور انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے صاف ستھرے اور سرسبز پاکستان کے لئے حکومت کے عزم کو سراہا اور یوم آزادی کے موقع پر اس مہم کے آغاز کو ایک خوشگواراتفاق قراردیتے ہوئے زور دیا کہ قرآن پاک کی تعلیم کے مطابق اچھے کاموں میں تعاون کرنا چاہیے۔ تقریب سے ڈاکٹر محمد اسحاق چیئرمین بی او ڈی پی ایف اور ڈین فیکلٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے بھی خطاب کیا۔ کالج انتظامیہ کی جانب سے یوم آزادی پر تمام طلبہ اور اساتذہ سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے گھروں یا محلے میں کم از کم ایک درخت لگائیں ،ہفتے بھر جاری رہنے والی مہم کے دوران سب سے زیادہ درخت لگانے والے طلبہ کو انعامات دیئے جائیں گے۔
تازہ ترین