• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا کیسز 10 لاکھ 80 ہزار، مزید 81 اموات


سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 856 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 5 ہزار 25 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 85 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 84 ہزار 177 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 72 ہزار 98 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 65 ہزار 690 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 130 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 33 ہزار 901 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 87 لاکھ 22 ہزار 292 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد ایک بار پھر دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 3 ہزار 964 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 6 ہزار 275 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 3 لاکھ 67 ہزار 54 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 11 ہزار 256 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 532 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 4 ہزار 588 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 91 ہزار 672 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 822 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 31 ہزار 298 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 332 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 899 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 654 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 8 ہزار 941 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 158 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین