دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اس کے باعث اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 20 کروڑ 47 لاکھ 96 ہزار 64 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 43 لاکھ 27 ہزار 103 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 65 لاکھ 47 ہزار 659 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 815 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 18 کروڑ 39 لاکھ 27 ہزار 302 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 34 ہزار 662 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 68 لاکھ 92 ہزار 215 ہو چکی ہے۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 29 ہزار 183 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 20 لاکھ 36 ہزار 511 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 64 ہزار 890 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 کروڑ 2 لاکھ 13 ہزار 388 ہو گئی۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 66 ہزار 442 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 64 لاکھ 91 ہزار 288 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 12 ہزار 356 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 63 لاکھ 39 ہزار 509 رپورٹ ہوئے ہیں۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 30 ہزار 503 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 61 لاکھ 17 ہزار 540 ہو چکی ہے۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 52 ہزار 437 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 59 لاکھ 68 ہزار 868 ہو چکے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 1 لاکھ 8 ہزار 165 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 50 لاکھ 41 ہزار 487 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 22 ہزار 768 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 48 لاکھ 46 ہزار 955 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
اسپین اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 82 ہزار 227 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 46 لاکھ 43 ہزار 450 ہو گئے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 47 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 8 ہزار 357 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 35 ہزار 176 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 107 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 94 ہزار 80 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔
سماجی فاصلے، ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 856 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 81 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 5 ہزار 25 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 7 اعشاریہ 5 فیصد ہو گئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 24 ہزار 85 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 80 ہزار 360 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 84 ہزار 177 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 513 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 72 ہزار 98 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 65 ہزار 690 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 130 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔
پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 10 لاکھ 33 ہزار 901 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 87 لاکھ 22 ہزار 292 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔