• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان قیادت متحد ہو کر طالبان کیخلاف لڑے: جو بائیڈن


امریکا کے صدر جو بائیڈن نے افغان قیادت سے متحد ہو کر طالبان کے خلاف لڑنے پر زور دیا ہے۔

اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔

افغان میڈیا کے مطابق طالبان صوبے بلخ کے دارالحکومت اور افغانستان کے اہم اسٹریٹیجک شہر مزار شریف کے قریب پہنچ گئے ہیں۔

بلخ کے قریبی تمام صوبے طالبان کے قبضے میں جا چکے ہیں۔

سیکیورٹی صورتِ حال کے جائزے کے لیے افغان صدر اشرف غنی آج بلخ کے شہر مزار شریف پہنچے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے مزار شریف میں فیلڈ مارشل اور مشہور وار لارڈ جنرل عبدالرشید دوستم، بلخ کے سابق گورنر عطاء محمد نور اور صدارتی مشیر محمد محقق سے ملاقات کی ہے۔

منعقدہ اجلاس میں شمالی افغانستان کی سیکیورٹی صورتِ حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔

اجلاس میں موجود عبدالرشید دوستم کا کہنا تھا کہ شمالی علاقوں سے طالبان کا خاتمہ کر دیں گے۔

تازہ ترین