• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے مالی سال کے پہلے ماہ کتنی بیرونی فنڈنگ آئی؟ اعداد و شمار آگئے

وزارت اقتصادی امور نے نئے مالی سال کے پہلے ماہ کی بیرونی فنڈنگ کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

جون 2025ء کے مقابلے میں ماہ جولائی میں بیرونی فنڈنگ میں 4 ارب 55 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2025ء میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں تقریباً 26 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو جولائی میں 69 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کی غیر ملکی فنڈنگ ملی جبکہ گزشتہ برس جولائی میں پاکستان کو 43 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی غیر ملکی فنڈنگ ملی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق جون میں پاکستان کو 5 ارب 25 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ ملی تھی اور پاکستان نے جولائی 2025 ء میں67 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کا غیر ملکی قرضہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ 1 کروڑ 89 لاکھ ڈالر کی گرانٹس موصول ہوئی، وفاقی حکومت کا رواں مالی سال 19 ارب77 کروڑ ڈالر سے زائد بیرونی فنانسنگ کا تخمینہ ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال سعودی عرب اور چین سے 9 ارب ڈالر ڈپازٹ کا تخمینہ لگایا گیا ہے، رواں مالی سال سعودی عرب سے 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کا تخمینہ ہے جبکہ رواں مالی سال چین سے 4 ارب ڈالر کے سیف ڈپازٹ کا تخمینہ ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید