سوشل میڈیا پر پاکستان مخالف منظم پروپیگنڈا مہم کو بھارت اور افغانستان سے سپورٹ کیا جارہا ہے، دونوں ملکوں کے ریاستی اہل کار بھی اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، افغانستان میں 20 سال کی ناکامی کا ملبا ڈالنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔
وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف نے حقائق میڈیا کے سامنے رکھ دیے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی ایم نے ریاست مخالف 150 ٹرینڈزچلائے اور بھارت نے اس کو سپورٹ کیا۔
فواد چوہدری نے کہا سوشل میڈیا کا 2 سال کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے پی ٹی ایم کے ٹوئٹ بھی دکھائے۔