• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سادہ غذا اورورزش معمول بنائی جائے ،جنرل (ر) اشرف، ثناء اللہ گھمن

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے پیٹرن جنرل (ر) اشرف خان نے کہا ہےکہ پناہ کابنیادی مقصددل کے امراض سے آگاہ کرکے لوگوں کی تکالیف کوکم کرناہے،جس کیلئے ہم گزشتہ 37سال سے کام کررہے ہیں، دل سمیت خطرناک بیماریوں کی وجہ بننے والے عوامل کی روک تھام کے لئے لاء اینڈ پالیسی میکرز کے ساتھ مل کرکی جانے والی پناہ کی کاوشیں جاری ہیں۔وہ گزشتہ روز جنرل سیکرٹری ثناء اللہ گھمن کے ہمراہ "سول سوسائٹی الائنس "کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ جنرل (ر) اشرف خان نے کہاکہ اپنی زندگی کوآسان بنائیں،سادہ غذا،چہل قدمی اورورزش سے ہم مہلک امراض سے بچ سکتے ہیں۔
تازہ ترین