• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمسن بچے نے فٹبال گراؤنڈ میں والدہ کی دوڑ لگوادی


چند روز قبل ایک بلی نیویارک کے یانکی اسٹیڈیم میں بیس بال میچ کے دوران میدان میں داخل ہوگئی تھی، جس کی ویڈیو ٹوئٹر پر وائرل ہوئی۔

تاہم اب ایک بچہ کسی ایتھلیٹ کی طرح فٹبال میچ کے دوران میدان میں داخل ہوگیا، اس کمسن بچے کی جانب بھی دیکھنے والوں کی توجہ مبذول ہوئی اور اب اس واقعے کی متعدد ویڈیوز اور کلپس وائرل ہوئی ہیں۔ 

میجر لیگ سوکر کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اس واقعے کو دیکھا جاسکتا ہے، جہاں یہ بچہ میدان میں بھاگتا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ اسکے پیچھے اسکی شرمندہ ماں ہے۔

اس دو سالہ بچے جسکی شناخت زایڈیک کارپینٹر کے نام سے ہوئی ہے اسے اسکی ماں مورگن ٹکر نے بالآخر جالیا اور گود میں اٹھا کر اسے باہر لے گئی۔

9 اگست کو شیئر کی گئی اس ویڈیو کو اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ افراد دیکھ چکے ہیں اور بہت سے افراد نے اس پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے بھی کیے ہیں۔

تازہ ترین