پیرس (جنگ نیوز) فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے نئی ورلڈرینکنگ جاری کردی۔ بیلجئم کی ٹیم بدستور سرفہرست ہے البتہ اٹلی کو یورو کپ اور ارجنٹینا کو کوپا امریکا میں کامیابی کا صلہ مل گیا، دونوں بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ برازیل دوسرے، عالمی چیمپئن فرانس تیسرے اور انگلینڈ چوتھے نمبرپر ہے۔