• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرت کے نام پر خواتین کا قتل غیر شرعی عمل ہے ،مولانا فضل الرحمٰن

لاہور(نمائندہ خصو صی)جمعیۃ علماء اسلام کے سر براہ مولانا فضل الرحمن نے ابیٹ آباد میں لڑکی کے جلانے کے واقعہ کی شدید  مذمت کرتے ہوئےکہا  ہےکہ یہ واقعہ قابل مذمت ہی نہیں قابل نفرت ہے انہوں نے اس واقعہ کی فوری غیر جانبدرانہ تحقیقات اور اصل حقائق جلد منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ لڑ کی کو زندہ جلانابد ترین جہالت ہے اور اسلامی قوانین کی موجو دگی میں ایسے کسی فیصلوں کی اجازت نہیں ہے حکومت اس واقعہ کی تحقیقات میں تاخیر نہ کرے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ لڑکی کو جلانے کی واقعہ نے لو گوں کے دلوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے کسی بھی غیر شرعی اقدام کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے  غیرت کے نام پر خواتین کا قتل غیر شرعی عمل ہے انہوں نے کہا کہ اسلام امن وسلامتی کا دین ہے  اس واقعہ نے دور جہالت کے دور یاد کو تازہ کر دیا ہے ۔
تازہ ترین