• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قیمتیں مقرر کرنا عدالتوں کا کام نہیں، ایسے فیصلے باعث شرمندگی ہیں، سپریم کورٹ

اسلام آباد(این این آئی/ٹی وی رپورٹ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے چینی کی قیمت مقرر کرنے سے متعلق حکومتی اپیل پرشوگر ملز کو مقرر کردہ ایکس مل ریٹ پر چینی فروخت کی مشروط اجازت دیتے ہوئے کیس لاہور ہائی کورٹ کو واپس بھجوا دیا ، عدالت عظمی نے کہا کہ قیمتیں مقرر کرنا عدالتوں کا کام نہیں، ایسے فیصلے باعث شرمندگی ہیں۔گزشتہ روز جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے لاہور ہائی کورٹ کو درخواستوں پر 15 دن میں فیصلے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اور شوگر ملز مالکان کی مقرر کردہ ریٹ میں فرق پر مبنی رقم ہائی کورٹ میں جمع ہوگی۔ عدالت عظمیٰ نے کہاکہ شوگر ملز ایکس مل ریٹ میں فرق پر مبنی رقم رضاکارانہ طور پر جمع کرائیں گی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ حکومت کا ایکس مل ریٹ 84 اور شوگر مل مالکان کا 97 ہے۔ عدالت نے کہاکہ شوگر ملز کی طرف سے صرف مچلکے جمع کرانا کافی نہیں۔

تازہ ترین