• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: پولیس اہلکار کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو


لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پولیس اہلکار کے قتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں ڈاکو کو پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ سے پولیس اہلکار رمضان جاں بحق اور ایک راہ گیر جاوید زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق داتا دربار تھانے کے محافظ اسنیپ چیکنگ پر کھڑے تھے کہ لوگوں نے بتایا موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو ایک شہری مبشر کو لوٹ کر بھاٹی گیٹ کی طرف فرار ہوئے ہیں۔

کانسٹیبل رمضان نے ساتھیوں کے ہمراہ ان کا پیچھا کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کانسٹیبل رمضان شدید زخمی ہو گیا، اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجواکر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی اسپتال پہنچے اور شہید کے ورثاء سے اظہار افسوس کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

تازہ ترین