• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) میں کھیل اور پرفارمنس کا معیار ہر گزرتے دن بڑھنے لگا۔

اب تک ایونٹ میں ایک ہیٹ ٹرک اور دو سنچریاں اسکور کی جاچکی ہیں جبکہ کئی میچز سنسنی خیز ثابت ہوئے۔

کے پی ایل کے تمام میچز اسپورٹس چینل جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

مظفر آباد اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مظفر آباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ نے بھی سنچری داغ دی۔

محمد حفیظ کے پی ایل میں سنچری بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ایونٹ کی دونوں سنچریاں مظفر آباد ٹائیگرز کے کھلاڑیوں نے اسکور کی ہیں۔ اس سے قبل مظفر آباد ٹائیگرز ہی کے ذیشان اشرف نے سنچری اسکور کی تھی۔

محمد حفیظ نے 49 گیندوں پر 9 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے سنچری اسکور کی۔

تازہ ترین